امم خواجہ نے یوم پاکستان ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

ہفتہ 27 مارچ 2021 20:14

امم خواجہ نے یوم پاکستان ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2021ء) 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے منعقد ہ ٹیبل ٹینس مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ، بوائز کیٹگری میں امم خواجہ نے پہلی جبکہ گرلز میں حبا نے علیشبا کو شکست دیکرٹرافی اپنے نام کرلی ۔اس موقع پر مہمان خصوصی سابق ٹیبل ٹینس انٹر نیشنل کھلاڑی عارف خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر کفایت الله ، ابصار ویلفیئر فائونڈیشن کے سی ای او ابصار علی،عاقب،خواتین کوچز آمنہ اور اقراء رحمان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ،صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے ٹیبل ٹینس مقابلے منعقد وئے جس میں تیس سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، بوائز کیٹگری میں امم خواجہ نے حسیب کو گیارہ چھ ، گیارہ سات سے شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی شایان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

گرلز کیٹگری میں حبا نے پہلی ، علیشبا نے دوسری اور مریم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، مکس ڈبل میں اریب اور حلیمہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
وقت اشاعت : 27/03/2021 - 20:14:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :