آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، فخر زمان کی ٹاپ 15 بلے بازوں میں واپسی

اوپنر 12ویں پوزیشن پر موجود، بابراعظم کی دوسری پوزیشن برقرار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 7 اپریل 2021 17:38

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، فخر زمان کی ٹاپ 15 بلے بازوں میں واپسی
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 اپریل 2021ء )  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ون ڈے کرکٹ کی رینکنگ جاری کردی گئی ۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق اوپننگ بیٹسمین فخر زمان دوسرے ون ڈے میں 193 رنز کی باری کھیل کر 7 درجے ترقی کے بعد 12ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بلے بازوں میں ویرات کوہلی کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ کپتان بابراعظم دوسرے، روہت شرما تیسرے اور راس ٹیلر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کی گئی بائولرز کی رینکنگ کے مطابق ٹرینٹ بولٹ پہلے، مجیب الرحمٰن دوسرے اورمیٹ ہینری تیسرے نمبر پر ہیں۔ قومی فاسٹ بالر محمد عامر دسویں نمبر پر ہیں جب کہ 2 ون ڈے میں 5 وکٹیں لینے والے حارث رئوف 71 درجے ترقی کے ساتھ 143 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ آئی سی سی کی آل راؤنڈرز رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے، انگلینڈ کے بین سٹوکس دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر ہیں ، ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں واحد پاکستانی کھلاڑی عماد وسیم شامل ہیں۔                                                                                                                          
وقت اشاعت : 07/04/2021 - 17:38:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :