- Home
- Sports
- News
- فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ : رافیل نڈال، اینڈی مرے، گیل مونفلز اور ڈیوڈ فیرر کوارٹر فائنل میں پہنچ ..
فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ : رافیل نڈال، اینڈی مرے، گیل مونفلز اور ڈیوڈ فیرر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ، ویمنز سنگلز میں ماریا شراپووا، سیمونا ہالیپ اور سارا ایرانی نے اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی ، جیلینا جینکووچ اور سمانتھا اسٹوسر کی ہمت چوتھے راؤنڈ میں جواب دے گئی، رافیل نڈال نے سربیا کے ڈوسن لیجووک کو 6-1 ، 6-2 اور6-1 سے زیر کرلیا،7 سیڈ ماریا شراپووا نے آسٹریلیا حریف سمانتھا اسٹوسر کو 3-6،6-4 اور6-0 سے ٹھکانے لگایا
منگل 3 جون 2014 17:16
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جون۔2014ء) فرنچ اوپن میں رافیل نڈال، اینڈی مرے، گیل مونفلز اور ڈیوڈ فیرر نے بھی کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، ویمنز سنگلز میں ماریا شراپووا، سیمونا ہالیپ اور سارا ایرانی نے راؤنڈ8 میں نشست محفوظ کرلی، جیلینا جینکووچ اور سمانتھا اسٹوسر کی ہمت چوتھے راؤنڈ میں جواب دے گئی۔تفصیلات کے مطابق سیزن کا دوسرا گرینڈ سلم فرنچ اوپن اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا، پیر کو مینز سنگلز کے چوتھے راؤنڈ میچز میں ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئن رافیل نڈال نے سربیا کے ڈوسن لیجووک کو 6-1 ، 6-2 اور6-1 سے زیر کرلیا، کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ ہموطن ڈیوڈ فیررسے ہوگا، جنھوں نے جنوبی افریقی پلیئر کیون اینڈرسن کو اعصاب شکن مقابلے میں 6-3 ،6-3،6-7(5/7) اور6-1 سے قابو کیا،گولیرمو گارشیا لوپز کو فرانس کے گیل مونفلز نے 6-0،6-2 اور7-5 سے ہرایا، 23 سیڈ فرنچ پلیئر مونفلز نے چوتھی مرتبہ رولینڈ گیروس کے کوارٹر فائنل میں جگہ بناکر میزبان شائقین کی امیدوں کو برقرار رکھا، 27 سالہ پلیئر اس سے قبل 2008 کا سیمی فائنل بھی کھیل چکے ہیں۔
(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان نے کیو یز کوآخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 9 رنز سے شکست دیدی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-2 سے برابر
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
بابراعظم کیخلاف بولنگ انجوائے کرتا ہوں، عادل رشید