مریدکے سے تعلق رکھنے والا نوجوان سعودی عرب کی قومی کرکٹ ٹیم کا رکن بن گیا

بدھ 4 جون 2014 14:53

مریدکے سے تعلق رکھنے والا نوجوان سعودی عرب کی قومی کرکٹ ٹیم کا رکن بن گیا

مریدکے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جون 2014ء) مریدکے سے تعلق رکھنے والا نوجوان سعودی عرب کی قومی کرکٹ ٹیم کا رکن بن گیا۔ یونیورسل کرکٹ کلب مریدکے کا کھلاڑی محمد افضل کئی برس سے سعودی عرب میں مقیم تھا جہاں مقامی کرکٹ میں اپنے جوہر دکھانے کے بعد قومی ٹیم کا حصہ بن گیا۔ ٹیم اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے صدر رانا حیدر علی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر کسی سرکاری گراوٴنڈ کے مریدکے کے نوجوانوں نے قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے کے بعد کسی دوسرے ملک کی نمائندگی کرکے بہت بڑا اعزا ز حاصل کیا ہے۔

محمد افضل کو پہلی مرتبہ 2010میں سعودی عرب کی ٹیم میں شامل کیا گیامالدیپ، تھائی لینڈ، چائنہ اور برونائی کے خلاف میچز کھیلے اور دو سینچریاں بنانے کے علاوہ سات کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا جبکہ دوسری مرتبہ سال 2012 میں منتخب ہوئے جہاں بھوٹان، کویت اورنیپال کے خلاف ایک نصف سنچری کے ساتھ122رنز بنائے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی کرکٹ ٹیم سنگاپور کے مجوزہ دورہ سے قبل کراچی میں ایک ہفتے کے تربیتی دورہ کے لیے پاکستان آئی ہے جس دوران محمد افضل نے مریدکے میں رہائش پذیر اپنے خاندان کے افراد سے ملاقات کی اور قومی ٹیم کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔

یونیورسل کرکٹ کلب مریدکے اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ضلع شیخوپورہ کے صدر رانا حید علی نے محمد افضل کے سعودی ٹیم میں انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریدکے دنیا کا واحد شہر ہے جہاں پر سرکاری سطح پر کرکٹ کا ایک بھی میدان نہیں ہے مگر اس کے با وجود اس شہر سے مجاہد جمشید، عمران نذیر، قیصر عباس، بلاول بھٹی نے بین الاقوامی کرکٹ میں قومی ٹیم ک نمائندہ کی جبکہ جعفرنذیر، کرامت علی، نیر عباس، شاہد صدیق، محمد اویس، نواز سردار، سلمان علی جونیئر سطح پر قومی ٹیم کا حصہ بنے۔

انہوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور سپورٹس کوارڈ ی نیٹر میاں حمزہ شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ مریدکے میں فوری طور پر شاندار اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے تا کہ یہاں کی ذرخیز مٹی بین الاقوامی سطح کے مزید کرکٹر پیدا کر سکے۔

وقت اشاعت : 04/06/2014 - 14:53:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :