عالمی اسکواش فیڈریشن کی 51ویں سالانہ جنرل میٹنگ اور کانفرنس2021 کا پاکستان میں انعقاد

عالمی اسکواش فیڈریشن کی سالانہ میٹنگ کا پاکستان میں انعقاد پی ایس ایف کے سینئر وائس پریزیڈنٹ ائیر مارشل عامر مسعود کی کاوشوں کا ثمر ہے، صدر عالمی اسکواش فیڈریشن

ہفتہ 17 اپریل 2021 19:10

عالمی اسکواش فیڈریشن کی 51ویں سالانہ جنرل میٹنگ اور کانفرنس2021 کا پاکستان میں انعقاد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2021ء) عالمی اسکواش فیڈریشن کی 51ویں سالانہ جنرل میٹنگ اور کانفرنس2021 کا پاکستان میں انعقاد کیا گیا - ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سالانہ اے جی ایم کا انعقاد 24 تا 28 نومبر اسلام آباد میں ہو گا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق صدر عالمی اسکواش فیڈریشن زینا وولڈریج نے کہاکہ اسکواش کے کھیل میں پاکستان کا ایک بہت اہم مقام ہے۔

عالمی اسکواش فیڈریشن کی سالانہ میٹنگ کا پاکستان میں انعقاد پی ایس ایف کے سینئر وائس پریزیڈنٹ ائیر مارشل عامر مسعود کی کاوشوں کا ثمر ہی- ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر مارشل عامر مسعود نے کہاکہ اے جی ایم کیلئے پاکستان کا انتخاب اسکواش کیلئے پاکستان کی مثبت کاوشوں کا اعتراف ہے جو ورلڈ چمپئن پیدا کرنے کی میراث رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

ائیر مارشل عامر مسعود کے مطابق سالانہ جنرل میٹنگ کے انعقاد سے پاکستان میں اسکواش کے کھیل کو بین الاقوامی طور پر پزیرائی ملے گی اور پاکستان سے متعلق شر کاء کے خیالات میں بھی مثبت تبدیلی واقع ہو گی۔

ائیر مارشل عامر مسعود نے کہاکہ سی ای او سیرینا ہوٹل عزیز بولانی کی اس ایونٹ کی میزبانی کے لئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش ان کی پاکستان اور اسکواش کے کھیل سے محبت کی عکاس ہے۔ ترجمان کے مطابق پی ایس ایف مئی میں مردوں اور خواتین کے لئے چیف آف دی ائیر سٹاف انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے علاوہ اس سال اگست میں مردوں اور خواتین کے لئے انفرادی ایشین چمپئن شپ کے انعقاد کا ارادہ بھی رکھتی ہے، ایونٹس پاک فضائیہ، سیرینا ہوٹل، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور کامبیکس سپورٹس کے مشترکہ تعاون سے منعقد کیے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 17/04/2021 - 19:10:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :