پاکستان کرکٹ ٹیم جوہانسبرگ سے زمبابوے روانہ

قومی ٹیم زمبابوے میں تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی

ہفتہ 17 اپریل 2021 23:39

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2021ء) پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ہرارے کیلئے روانہ ہوگئی۔پاکستان ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے زمبابوے روانہ ہوئی جبکہ اسکواڈ کی ہرارے پہنچنے پرکورونا ٹیسٹنگ ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔ٹیسٹنگ کے نتائج کے بعد ٹریننگ کیمپ ترتیب دیا جائے گا۔پاکستان ٹیم زمبابوے میں تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔خیال رہے کہ پاکستان نے پروٹیز کو 3 ایک روزہ اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں شکست دی ہے۔
وقت اشاعت : 17/04/2021 - 23:39:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :