نسیم شاہ نے کیچ چھوڑنے پر خود کو سزا دے دی

ٹریننگ سیشن کے دوران کیچنگ پریکٹس میں نسیم سے کیچ ڈراپ ہوا، بطور سزا پیسرنے ایک کیچ چھوڑںے پر 15 پش اپس لگائے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 19 اپریل 2021 13:10

نسیم شاہ نے کیچ چھوڑنے پر خود کو سزا دے دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19اپریل 2021ء ) قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے کیچ چھوڑنے پر خود کو سزا دے دی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بائولر نسیم شاہ بائولنگ اور فیلڈنگ میں بہتری لانے کے لیے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) میں ٹرینرز کے ساتھ بھرپور پریکٹس کررہے ہیں۔

ٹریننگ سیشن کے دوران نسیم شاہ کیچنگ پریکٹس کررہے تھے، اس موقع پر ان سے کیچ ڈراپ ہوا تھا انہوں نے خود کو ہی سزا دینے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کے ایک کیچ چھوڑںے پر 15 پش اپس لگائے۔ واضح رہے کہ 18 سالہ فاسٹ بائولر نسیم شاہ خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے کے سبب قومی ٹیم سے باہر ہیں، وہ بائولنگ اور فیلڈنگ میں بہتری کے لیے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بھرپور ٹریننگ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

نسیم شاہ نے 2019ء میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کیا تھا اور پاکستان کی جانب سے اب تک دو ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ نسیم شاہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے کم عمر ترین بائولر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے،انہوں نے 16 سال کی عمر میں فروری 2020ء میں بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں ہیٹرک کا کارنامہ سرانجام دیا تھا۔                                                                                                                                                                                        
وقت اشاعت : 19/04/2021 - 13:10:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :