پاکستان کرکٹ بورڈ کا کوریا میں ہونے والے ایشین گیمز کے لیے قومی ٹیم نہ بھیجنے کا فیصلہ

ہفتہ 14 جون 2014 16:28

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14جون 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوریا میں ہونے والے ایشین گیمز کے لیے قومی ٹیم نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، البتہ ویمن کرکٹ ٹیم ایونٹ میں حصہ لے گی۔ ایشین گیمز میں انڈر 23کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔

(جاری ہے)

چین میں ہونے والے گزشتہ ایشین گیمز میں تو پاکستان کرکٹ ٹیم شریک ہوئی تھِی لیکن بورڈ نے ستمبر میں کوریا میں ہونے والے ایشین گیمز میں ٹیم نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بار صرف ویمنز کرکٹ ٹیم ہی بھجی جائے گی۔ پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیولپمنٹ کی سطح کا یہ ایونٹ اتنا بڑا نہیں ہے کہ اس پراتنے اخراجات کیے جائیں جبکہ ویمن کرکٹ ٹیم ابھی ڈیولپمنٹ کی سطح پر ہے اس لیے دفاعی چیمپئین پاکستان ویمن ٹیم حصہ لے گی۔

وقت اشاعت : 14/06/2014 - 16:28:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :