سپورٹس تنظیمیں اور کھلاڑی کرونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران لاپرواہی اور بے احتیاطی سے کام نہ لیں، چوہدری منیر احمد

ہمیں حکومت کا ساتھ دینا چاہئے اور ان کی طرف سے بتائی گئی احتیاطی تدبیر اور ایس او پیزپر عمل کرنا چاہیے، میڈیا سے گفتگو

منگل 27 اپریل 2021 16:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2021ء) پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق رکن چوہدری منیر احمد نے کہا ہے کہ ملک میں سپورٹس تنظیمیں اور کھلاڑی کرونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران لاپرواہی اور بے احتیاطی سے کام نہ لیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وباء سے اس وقت پورے ملک کی عوام متاثر ہو رہی ہے اور لاکھوں کی تعداد میں اس سے قبل بھی دنیا میں اموات بھی ہو چکی ہیں جن میں کھلاڑی اور کھیلوں سے وابستہ افراد بھی شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت کا ساتھ دینا چاہئے اور ان کی طرف سے بتائی گئی احتیاطی تدبیر اور ایس او پیزپر عمل کرنا چاہیے تاکہ اس موذی امراض سے بچ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ زندگی ایک بار ملتی ہے اورزندگی خدا کی دی ہوئی ایک نعمت ہے، ہمیں اس کی حفاظت کرنی چاہئے، چوہدری منیر احمد نے کھلاڑیوں پر روز دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں اور اپنے آپ کو گھروں تک محدود رکھیں اور گھروں میں رہ کر اپنی فزیکل فٹنس پر توجہ دیں تاکہ اس وباء سے بچا جا سکے۔
وقت اشاعت : 27/04/2021 - 16:47:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :