60 سالہ استاد عبدالوحید مسٹر پاکستان 2021ء بن گئے

رمضان المبارک سے تھوڑا پہلے استاد وحید نے مسٹر پاکستان کا ٹائٹل جیتا ، کچھ مہینے قبل وہ مسٹر پنجاب بنے تھے ، انہوں نے مسٹر لاہور کا خطاب بھی حاصل کر رکھا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 29 اپریل 2021 15:09

60 سالہ استاد عبدالوحید مسٹر پاکستان 2021ء بن گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 اپریل 2021ء ) 60 سالہ استاد عبدالوحید نے مسٹر پاکستان 2021ء کا ٹائٹل جیت لیا، استاد وحید 16 سال کی عمر سے اپنی فٹنس کا خیال رکھے ہوئے ہیں اور ابھی تک اس پر عمل کر رہے ہیں ۔ ایک انگریزی جریدے کے مطابق استاد وحید کی فتح کے بارے میں جو چیز غیر معمولی ہے وہ ان کی عمر اور تندرستی ہے ، استاد وحید 60 سال کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کرکے لوگوں پر اپنی دھاک بٹھا چکے ہیں ، مقابلوں کے دوران کھینچی گئیں ان کے ڈولوں سمیت مضبوط جسم کی تصاویر دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں ۔

رمضان المبارک سے تھوڑا پہلے استاد وحید نے مسٹر پاکستان کا ٹائٹل جیتا ،ا سے کچھ مہینے قبل ہی انہوں نے مسٹر پنجاب کا ٹائٹل جیتا ، انہوں نے مسٹر لاہور کا خطاب بھی حاصل کر رکھا ہے جب کہ بہت سے طلائی اور چاندی کے تمغے بھی جیت چکے ہیں ، اب ان کی نظر مسٹر ایشیاء کے ٹائٹل پر ہے، استاد عبدالوحید کا کہنا تھا کہ میں نے فٹ رہنے کیلئے سخت محنت کی ، اچھی صحت اللہ کا تحفہ ہے ، اس کے ساتھ اس نے مجھ پر اپنی رحمتیں نازل کیں حالانکہ میں 60 سال کا ہو چکا ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں اپنے ملک کا نام بنانا چاہتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کھانے میں بھنا ہوا گوشت، دالیں ، دلیہ ، دودھ ، دہی ، انڈے ، سلاد اور پھل یا خشک میوہ جات شامل ہوتے ہیں ۔ ہم ایک دن میں 6 سے 7 مرتبہ کھانا کھاتے ہیں ، مناسب آرام کرتے ہیں اور ورزش کرتے ہیں ۔
وقت اشاعت : 29/04/2021 - 15:09:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :