تابش خان کا ٹیسٹ کیریئر ایک میچ پر ختم ہونے کا امکان

بڑھتی عمر، بائولنگ سپیڈ کی کمی فاسٹ بائولر کی سلیکشن میں آڑے آسکتی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 11 مئی 2021 16:22

تابش خان کا ٹیسٹ کیریئر ایک میچ پر ختم ہونے کا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 مئی 2021ء ) 2002ء سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے تابش خان کو 19 سال کے صبر آزما انتظار کے بعد ہرارے ٹیسٹ کھیلنے کا موقع مل سکا تاہم اب ان کی عمر 36 سال سے زیادہ ہوچکی ہے جس کے باعث فاسٹ بائولر کا انٹرنیشنل کیریئر زیادہ طویل نظر نہیں آرہا۔ تابش خان پہلی اننگز میں ایک ہی وکٹ حاصل کر سکے جو انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں حاصل کی تاہم دوسری اننگز میں وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے، مجموعی طور پر انہوں نے میچ میں 26 اوورز میں صرف ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

کرکٹ ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان کی طرف سے جن 43 کھلاڑیوں نے صرف ایک ٹیسٹ کھیلا ہے ان میں ایک اور نام کا اضافہ تابش خان کا بھی ہوسکتا ہے۔ تابش خان نے اپنے فرسٹ کلاس ڈیبیو کے 18 سال 3 ماہ 29 دن بعد اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے اس دوران 137 فرسٹ کلاس میچز میں 24.29 کی اوسط سے 598 وکٹیں حاصل کیں ۔ تابش خان نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں 38 مرتبہ کیریئر میں 5 یا اس سے زائد جب کہ 7 مرتبہ میچ میں 10 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کررکھی ہیں ۔                                                                                            
وقت اشاعت : 11/05/2021 - 16:22:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :