کراچی، احمر عباس نے ٹین پین بولنگ چمپئن شپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

منگل 24 جون 2014 21:11

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جون 2014ء) سلد یرا اوپن آل پاکستان ٹین پین بولنگ چمپئن شپ 2014کا مینز سنگلز ٹائٹل احمد عباس نے جیت لیا جبکہ 7 سالہ آمنہ عباس کی ویمنز سنگلز کی فاتح رہیں۔مہمان خصوصی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔ احمر عباس کو ایک لاکھ روپے کا خصوصی انعام پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹرجنرل اختر نواز گنجیرا، چیمپئن شپ کے پیٹرن ڈاکٹر کوثر سلیڈیرا، سندھ ٹین پین بولنگ ایسوسی ایشن کے سینئر ناب صدر علیم آغا، نائب صدر محمد امین ناصر اور سیکریٹری رمیس علی بھی موجود تھے۔

رائل روڈول کلب ڈی ایچ اے میں ہونے والے12 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 47 مرد اور خواتین باؤلرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں مینز سنگلز، امیچرز سنگلز، انڈر 18 لیڈیزسنگلز، ڈبلز اور ٹیم ایونٹ شامل تھے۔ نوجوان کھلاڑیوں کی اکثریت نے نووسیز کیٹیگری میں حصہ لیا۔ ماسٹرز سنگلز میں احمر عباس نے 206 پوائنٹس اسکور کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی اور ٹرافی کے ساتھ کیش ایوارڈ 76 ہزار روپے حاصل کیے جبکہ علیم آغا179 پوائنٹس کے ساتھ رنر اپ رہے۔

انہیں 50 ہزار روپے اور رنر اپ ٹرافی پیش کی گئی۔ عاشق علی نے 171 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کی اور 25 ہزار روپے اور ٹرافی کے حقدار ٹہرے۔ امیچر سنگلز مقابلے میں محمد رمیز نے عمدہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے 171 پوائنٹس کے ساتھ ٹائٹل جیتا۔ انہیں ٹرافی اور 25 ہزار روپے، رنر اپ فیضان طارق کو 15 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے جواد عثمان کو 10 ہزار روپے پیش کیے گئے۔

نووسیز (نوآموز کھلاڑی) سنگلز میں سفیان طارق نے پہلی، اسفند یار یونس نے دوسری اور عبدالحئی نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور انہیں بالترتیب 5،3 اور 2 ہزار روپے اور ٹرافیاں دی گئیں۔ ڈبلز مقابلے کا ٹائٹل عاشق علی اور عابد احمد کی جوڑی نے جیتا۔ انہیں ٹرافی ارو 20 ہزار روپے کا انعام پیش کیا گیا۔ احمر عباس اور محمد عثمان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

انہیں 10 ہزار روپے اور ٹرافی دی گئی جبکہ دانیال شاہ اور شیخ زین کی جوڑی تیسرے نمبر پر رہیَ انہیں ٹرافی اور 5 ہزار روپے ملے۔ 4 مینز ٹیم ایونٹ میں علیم آغا کی ٹیم نے احمر عباس کی ٹیم کو شکست دیدی۔ فاتح ٹیم جو علیم آغا (کپتان)، ہارون انور، علی رضا اور اسفند یار یونس پر مشتمل تھی کو ٹرافی اور 20 ہزار روپے جبکہ احمر عباس (کپتان)، مشتاق بسم الله، اسد سلیم اور محمد اسامہ پر مشتل رنر اپ ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 10 ہزارروپے دیئے گئے۔

فرہاج احمد، جواد عثمان، عابد احمد اور امین پداہر پر مشتمل ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی، انہیں 6 ہزار روپے اور ٹرافی پیش کی گئی۔ انڈر18 لیڈیز سنگلز میں 7 سالہ آمنہ عباس نے 97 اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، انہیں ٹرافی کے ساتھ 5 ہزار روپے، دوسرے نمبر پر آنے والی انعم کو 3 ہزار روپے اور ٹرافی جبکہ تھرڈ پوزیشن ہولڈر عائشہ عباس کو2 ہزار روپے اور ٹرافی دی گئی۔

مہمان خصوصی ریاض حسین پیرزادہ نے ایونٹ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ حوصلہ افزا اور حیران کن بات ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں باولنگ کی صلاحیتیں انٹرنیشنل معیار کی ہیں۔ میں نوجوانوں کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ حکومت پاکستان ہر صوبے میں باولنگ آلیز تعمیر کریگی جبکہ کراچی میں 20 سے 30 لین کا بین الاقوامی معیار کا ایلے تیار کیا جائیگا۔ اس سلسلے میں ایس ٹی بی اے کو زمین الاٹ کی جائیگی جہاں ایلے تعمیر کیا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے احمر عباس سیلدرا کو300 پوائنٹس کا پرفیکٹ گیم کھیلنے پر ایک لاکھ روپے اور آمنہ عباس کو 10 ہزار روپے کا انعام بھی پیش کیا۔

وقت اشاعت : 24/06/2014 - 21:11:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :