سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے 6 جولائی کو کھیلا جائیگا

پیر 30 جون 2014 15:50

کولمبو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2014ء) سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 6 جولائی کو آر پریما داسا سٹیڈیم کولمبو میں کھیلا جائیگا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم دورے کا آغاز 3 جولائی کو وارم اپ میچ سے کریگی۔

(جاری ہے)

سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 جولائی کو آر پریما داسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائیگا۔

دوسرا ون ڈے 9 جولائی پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 12 جولائی کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 16 سے 20 جولائی تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم جبکہ دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائیگا۔

وقت اشاعت : 30/06/2014 - 15:50:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :