اظہرعلی قومی کپتان بابراعظم کے سر پر سہرا دیکھنے کے خواہشمند

میرے بیٹے ’پب جی فارمیٹ‘ کھیلنا پسند کریں گے: سابق ٹیسٹ کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 31 مئی 2021 13:05

اظہرعلی قومی کپتان بابراعظم کے سر پر سہرا دیکھنے کے خواہشمند
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 31 مئی 2021ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی چاہتے ہیں کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔ اظہر علی نے اتوار کے روز شائقین کو ان سے سوالات کرنے کی دعوت دی تھی جس کے بعد ’بابر ایڈیکٹر‘ نامی ایک صارف نے سابق ٹیسٹ کپتان سے پوچھا کہ وہ موجودہ کپتان کو کیا نصیحت کریں گے۔

اظہر علی نے اس سوال کے جواب میں بابراعظم کا نام لیے بغیر انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’شادی کرلے‘۔
اظہر علی نے یہ نہیں بتایا کہ وہ مذاق کررہے تھے یا واقعی میں سنجیدہ تھے۔ گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اظہر علی سے ان کی پسندیدہ پارٹنر شپ کے بارے میں پوچھا۔ سوشل میڈیا صارف یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اظہر علی نے انہیں جواب میں لکھا کہ ’جو اوپننگ پارٹنرشپ میرے اور آپ کے درمیان اظہرعلی کرکٹ اکیڈمی میں ہوئی تھی‘۔

(جاری ہے)

چودھری حمزہ نے سابق ٹیسٹ کپتان سے پوچھا کہ کیا ان کے بیٹے کرکٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اگر ہاں ، تو وہ کھیل کا کون سا فارمیٹ منتخب کریں گے۔ اظہر علی نے اس سوال کا مزاحیہ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’پب جی فارمیٹ‘۔
ایک مداح نے حیرت کا اظہار کیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیوں پیچھے ہے اور ’جدید کرکٹ‘ کیوں نہیں کھیل پارہی ۔

اظہرعلی نے اس کے جواب میں لکھا کہ ’ اس چیز پر تو اتنا کام ہونے والا ہے کہ اگر میں آپ کو اس کی وضاحت دینے بیٹھوں تو 10،15 سال مزید لگ جائیں گے اس لیے رہنے ہی دیں‘ ۔
ایک اور مداح نے اظہر علی سے سوال کیا کہ ’آیا وہ کوچ بننا چاہتے ہیں یا کمنٹیٹر؟‘۔ اظہر علی نے کہا کہ وہ تجزیہ کار بننے کو ترجیح دیں گے۔
وقت اشاعت : 31/05/2021 - 13:05:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :