آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ 8 اگست سے شروع ہوگا

ہفتہ 5 جون 2021 14:22

آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ 8 اگست سے شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2021ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ 8 اگست سے لیژر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز اور ڈبلز، ایمچور، ڈیف، انٹریونیوسٹی، انٹر میڈیکل کالجز اور انڈر 16 کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے سیمی کے سیمی فائنل مقابلے 13 اگست کو جبکہ فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے،ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث کھیلوں اورکھلاڑیوں کا بہت نقصان ہوا ہے جس کمی کو پورا کرنے کے کھلاڑیوں کو سخت سے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑی دل لگا کر محنت کریں تو اس کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے، اعجاز الرحمن نے کہاکہ آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن جولائی کے پہلے ہفتے کھول دی جائے گی، اور ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے ملک بھر سے کھلاڑی اپنی اپنی رجسٹریشن آن لائن کروا سکیں گے اور مزید معلومات کے لئے پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ سے رابطہ قائم کیا۔

وقت اشاعت : 05/06/2021 - 14:22:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :