زیادہ انٹرنیشنل گولز،بھارتی فٹبالر سنیل چھیتری نے لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا

بھارتی فٹبال ٹیم کے 36 سالہ کپتان زیادہ گول سکور کرنے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 9 جون 2021 11:55

زیادہ انٹرنیشنل گولز،بھارتی فٹبالر سنیل چھیتری نے لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 جون 2021ء ) بھارتی فٹبال ٹیم کے کپتان سنیل چھیتری نے بین الاقوامی مقابلوں میں زیادہ گول سکور کرنے کی دوڑ میں ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سالہ سنیل چھیتری نے قطر کے درالحکومت دوحہ میں ورلڈ کپ 2022ء کے کوالیفائی میچ میں بنگلادیش کے خلاف 2 گول سکور کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ،بھارت نے اس میچ 0-2 سے کامیابی حاصل کی۔

میچ میں شاندار کارکردگی کے ساتھ ساتھ بھارتی ٹیم کے کپتان نے انٹرنیشنل گولز میں ارجنٹائن کے سپر سٹار لیونل میسی کو بھی پیچھے چھوڑیا ہے اور سب سے زیادہ گولز کرنے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ سنیل چھیتری نے 117 بین الاقوامی مقابلوں میں 74 گولز سکور کیے ہیں جب کہ لیونل میسی اب تک 143 میچز میں 72 گول کرسکے ہیں اور یوں وہ اب زیادہ گول سکور کرنے والے فٹ بالرز کی فہرست میں چوتھی پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی میچز میں 174 میچز میں 103 گولز کے ساتھ پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو سرفہرست ہیں جب کہ متحدہ عرب امارات کے علی مختوب 90 میچز میں 73 گول سکور کرکے تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔
انٹرنیشل میچز میں زیادہ گول سکور کرنے والے فٹبالرز
انٹرنیشل میچز میں زیادہ گول سکور کرنے والے فٹبالرز
                                                                                                                     
وقت اشاعت : 09/06/2021 - 11:55:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :