وسیم اکرم نے ساحل سے اپنی نئی تصویر شیئر کر دی

پیر 14 جون 2021 15:23

وسیم اکرم نے ساحل سے اپنی نئی تصویر شیئر کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) پاکستانی کے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے ساحل سے اپنی نئی تصویر شیئر کر دی ،انہوں نے انسٹاگرام پر ابوظہبی میں ساحلِ سمندر پر لی گئی اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی۔تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ بزرگوں کی طرف سے سب کو سلام اور صبح بخیر۔

(جاری ہے)

اپنی پوسٹ میں انہوں نے پی ایس ایل21 کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ گزشتہ دنوں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ابوظہبی کے ساحل کی صفائی ستھرائی سے لوگوں کو سیکھنے کا مشورہ دیا تھا۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل وسیم اکرم نے کراچی کے ساحل پر موجود کچرے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا، تاہم ساحل کی صفائی کے بعد لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔
وقت اشاعت : 14/06/2021 - 15:23:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :