شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کردیا

ابھی شاہین شاہ آفریدی کو ایک لمبا سفر طے کرنا ہے: سابق کپتان کا ٹویٹر صارف کے سوال کا جواب

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 14 جون 2021 15:36

شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کردیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 جون 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ہونے والے داماد اور قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق سوال پر کہا کہ ابھی انہیں ایک لمبا سفر طے کرنا ہے۔ 41 سالہ شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر ایک سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں حصہ لیتے ہوئے ان کے ایک مداح نے 21 سالہ شاہین شاہ آفریدی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی سے سوال کیا کہ ’شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں آپ کیا سوچتے ہیں‘۔

شاہد آفریدی نے اس سوال پر انتہائی محتاط انداز اپناتے ہوئے جواب دیا، انہوں نے لکھا کہ ’ابھی شاہین شاہ آفریدی کو ایک لمبا سفر طے کرنا ہے‘ ۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کا رشتہ شاہین شاہ آفریدی سے پکا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے بتایا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کا تعلق ان کے قبیلے سے نہیں ہے لیکن فاسٹ بائولر کے والدین گزشتہ 2 سال سے اس رشتے کو پکا کرنے پر بضد تھے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کافی سوچ بچار کرنے کے بعد انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کیلئے ہاں کہی اور وہ اپنے اس فیصلے سے مطمئن بھی ہیں۔                                                                                                                                                                    
وقت اشاعت : 14/06/2021 - 15:36:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :