بھارت سے چھ سیریز طے ہونے کی نوید اپنی جگہ مگر پاک بھارت وزراء اعظم کاکردار اہم ہے،مودی اورنوازشریف اتفاق کرلیں تو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو سکتی ہے، ماہرین

اتوار 6 جولائی 2014 15:32

بھارت سے چھ سیریز طے ہونے کی نوید اپنی جگہ مگر پاک بھارت وزراء اعظم کاکردار اہم ہے،مودی اورنوازشریف اتفاق کرلیں تو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو سکتی ہے، ماہرین

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جولائی۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کی طرف سے بھارت سے چھ سیریز طے ہونے کی نوید سنائے جانے کے باوجود کھیلوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حوالہ سے دونوں وزراء اعظم کا کردار انتہائی اہم ہے اور اگر ان کے درمیان اتفاق ہوجائے تو پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو سکتی ہے۔پانچ برس بیت گئے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

کرکٹ کے شائقین نے وزیراعظم محمد نواز شریف سے اس معاملہ میں ذاتی دلچسپی لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ کہ اگر وزیراعظم چاہیں تو پاکستان کے میدان ایک بار پھر آباد ہو سکتے ہیں۔تین مارچ2009 ء کو سری لنکن ٹیم پر لاہور میں حملہ نے پاکستانی شائقین کو کرکٹ سمیت تمام معروف کھیلوں سے دور کر دیا۔ سری لنکا ٹیم ایشیاء کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت گئی لیکن خسارے میں پاکستان میں رہا۔

دنیا کے خوبصورت میدان اور سٹیڈیم لاہور،کراچی کے میدانوں اور سٹیڈیمز کا متبادل نہیں ہو سکے۔ حکومت اس حوالے سے جس طرح کام کرنا چاہیے تھا نہیں کیا گیا اور متنازعہ چیئرمین نجم سیٹھی کو ماضی کے کرکٹر اور سٹارز بدنامی کا باعث قرار دے رہا ہے اور ذکاء اشرف کی پالیسیاں نجم سیٹھی سے کافی بہتر اور پائیدار ہیں۔

وقت اشاعت : 06/07/2014 - 15:32:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :