عالمی شہرت یافتہ ریسلر انڈر ٹیکر نے بالی وڈ داکار اکشے کمار کو مقابلے کا چیلنج دے دیا

ہفتہ 19 جون 2021 22:34

عالمی شہرت یافتہ ریسلر انڈر ٹیکر نے بالی وڈ داکار اکشے کمار کو مقابلے کا چیلنج دے دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) عالمی شہرت یافتہ ریسلر انڈر ٹیکر نے بالی وڈ داکار اکشے کمار کو مقابلے کا چیلنج دے دیا۔گزشتہ دنوں اکشے کمار کی فلم ‘کھلاڑیوں کا کھلاڑی’ کو 25 سال مکمل ہوئے تو بالی وڈ اداکار نے ٹوئٹ کی تھی۔

(جاری ہے)

ٹوئٹ میں اکشے نے بتایا کہ فلم میں ریسلر برین لی نے انڈر ٹیکر کا کردار ادا کیا تھا۔اس ٹوئٹ کے بعد اب عالمی شہرت یافتہ ریسلر انڈر ٹیکر نے اکشے کمار کو مقابلے کا چیلنج دے دیا ہے۔اس پر اکشے کمار نے انڈر ٹیکر کو جواب دیا کہ اپنی انشورنس چیک کرکے واپس آتا ہوں۔ دونوں اسٹارز کی ٹوئٹس پر مداحوں کی جانب سے بھی طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔
وقت اشاعت : 19/06/2021 - 22:34:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :