ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: نسل پرستانہ جملے کسنے پر 2 تماشائی میدان بدر

تماشائیوں نے سابق کیوی کپتان راس ٹیلر کیخلاف نسل پرستانہ جملے کسے تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 23 جون 2021 11:28

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: نسل پرستانہ جملے کسنے پر 2 تماشائی میدان بدر
سائوتھمپٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 جون 2021ء ) بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں 2 تماشائیوں کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پر مبینہ طور پر غیر مناسب زبان کے استعمال اور نسل پرستانہ جملے کسنے پر نکال دیا گیا ۔ سائوتھمپٹن میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا جا رہا ہے ، اس دوران گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں کی جانب سے غیر مناسب زبان کے استعمال کی نشاندہی سوشل میڈیا پر کی گئی ۔

سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا گیا کہ سارے دن کھیل کے دوران ایک سٹینڈ سے نازیبا زبان اور نسل پرستانہ جملے کسے گئے ہیں، سوشل میڈیا صارف نے واقعے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی توجہ بھی دلائی ۔ انہوں نے لکھا کہ نسل پرستانہ جملے سابق کپتان راس ٹیلر کے خلاف کسے گئے جن کی والدہ کا تعلق بحراوقیانوس میں امریکی ریاست ہوائی اور نیوزی لینڈ کے درمیان واقع ملک ساموا سے ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جی ایم کلئیر فرلانگ نے اس واقعے پر فوری طور پر ایکشن لینے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد انہوں نے تماشائیوں کو نکالنے کی سوشل میڈیا پیغام میں تصدیق بھی کردی۔ کلئیر فرلانگ کا کہنا تھا کہ 2 افراد کو نشاندہی ہونے پر وینیو سے نکال دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں ہم اس طرح کے رویے کے ساتھ بالکل کھڑے نہیں ہوتے ۔
وقت اشاعت : 23/06/2021 - 11:28:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :