دوسرا ون ڈے، پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ

بارش کے باعث میچ 47،47 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 10 جولائی 2021 16:13

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 جولائی 2021ء ) تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔لندن میں بارش کے باعث ٹاس ایک گھنٹا 40 منٹ تاخیر کا شکار ہوا جس کے باعث میچ کے 3 اوورز کم کردیئے گئے اور اب کھیل 47،47 اوورز کا ہوگا۔ میچز سپر لیگ کا حصہ ہیں، انگلینڈ کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، حاصل شدہ پوائنٹس آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کوالیفائنگ کے کام آئیں گے، ہر میچ کی فاتح ٹیم کو 10پوائنٹس حاصل ہوتے ہیں، مقابلہ بے نتیجہ یا برابر رہنے کی صورت میں 5،5 پوائنٹس تقسیم ہوں گے، فی الحال پاکستان 7 میچز کھیل کر 40 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، انگلینڈ 13 مقابلوں میں 75 پوائنٹس لے کرسرفہرست ہے ، بنگلادیش 50 پوائنٹس جوڑ کر دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق 13 جولائی کو تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، ایجبیسٹن ، برمنگھم میں کھیلا جائے گا ۔ شیڈول کے مطابق 16 جولائی کو دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، ٹرینٹ برج ، نوٹنگھم، 18 جولائی کو دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، ہیڈنگلے ، لیڈز، 20 جولائی کو تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا ۔                                                                                     
وقت اشاعت : 10/07/2021 - 16:13:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :