قومی انڈر 23 فٹ بال چمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر فیڈریشن کے عہدیدار مبارکباد کے مستحق ہیں، سردار نوید حیدر

سیداشفاق حسین شاہ اور ر ملک محمد عامر ڈوگر اور پوری ٹیم نے ایک ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات کوشش کی ہے، بیان

ہفتہ 17 جولائی 2021 18:17

قومی انڈر 23 فٹ بال چمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر فیڈریشن کے عہدیدار مبارکباد کے مستحق ہیں، سردار نوید حیدر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر و نائب صدر پاکستان فٹ بال فیڈریشن سردار نوید حیدر نے کہا ہے کہ قومی انڈر 23 فٹ بال چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان فٹ بال فیڈیریشن کے صدر انجینئر سیداشفاق حسین شاہ ، نائب صدر ملک محمد عامر ڈوگر ، لوکل آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین شاہد شنواری اور آگنائزنگ سیکرٹری عادل علی جدون مبارکباد کے مستحق ہیں، انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انجینئر سیداشفاق حسین شاہ اور ر ملک محمد عامر ڈوگر اور ان کی پوری ٹیم نے ایک ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات کوشش کی ہے، سردار نوید حیدر نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نوید اکرم، ایسوسی ایشن سیکرٹری سوہیب حسن ، ڈائریکٹر (مقابلہ جات) ارشد عمر ضیااور پی ایس او ٹو صدر سید شرافت حسین بخاری کی چیمپئن شپ کو کامیاب بنانے کے لئے کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے تعریف کی ہے،انہوں نے بلوچستان بازیگرز کی ٹیم کو قومی چیمپئن بننے پرمبارکباد بھی دی ہے، چیمپئن شپ میں بلوچستان بازیگر نے پہلی، خیبرایگلز نے دوسری اور کے پی کے فالکن نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں نے حصہ لیا۔

وقت اشاعت : 17/07/2021 - 18:17:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :