پشاور،پہلا رمضان نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ، آصف الیون کی کامیابی

ہفتہ 19 جولائی 2014 18:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء) ڈسٹرکٹ سپوٹس آفس کے تعاون پہلا رمضان نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کوہاٹ سٹیڈیم پر شروع ہوگیا جسکا باضابطہ افتتاح ڈی ایس او کوہاٹ سکندر شاہ نے کیا ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

افتتاحی میچ میں آصف الیون نے کامیابی حاصل کی ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوہاٹ امجد علی خان کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کوہاٹ کے تعاون سے کوہاٹ سٹیڈیم میں پہلا رمضان نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز ہوا جس میں ڈسٹرکٹ کوہاٹ سے 32 بہترین ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔

ٹورنامنٹ کے انعقاد پر شائقین کرکٹ نے سپورٹس میں ذاتی دلچسپی پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی کاوشوں کو سراہا ۔اور امید ظاہرکی کہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہیگا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ آصف الیون اور گل کریم الیون کے مابین کھیلا گیا جس میں گل کریم الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 80 رنز بنائے جس کے جواب میں آصف الیون نے مطلوبہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا ۔ اس طرح میچ میں آصف الیون نے چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔

وقت اشاعت : 19/07/2014 - 18:17:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :