سندھ تھروبال مرد اور خواتین ٹیموں کے چنائو کے سلسلہ میں اوپن ٹرائلز شروع ہو گئے

ٹرائلز میں مرد اور خواتین ٹیموں کے لئے پندرہ، پندرہ کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا، مقبول آرائیں

اتوار 25 جولائی 2021 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) سندھ تھروبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ تھروبال مرد اور خواتین ٹیموں کے چنائو کے سلسلہ میں اوپن ٹرائلز کراچی میں شروع ہو گئے ہیں۔ ٹرائلز میں سندھ بھر سے چھ ڈویژنوں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں کراچی، حیدر آباد، میرپور خاص، لاڑکانہ سکھر اور بے نظیر آباد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیموں کے چنائو کے سلسلہ میں مقبول آرائیں کی سربراہی میں پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی مقرر کی گئی ہے دیگر ارکان میں عدنان بوہرا، عدنان ترین، درخشاں احسان اور کرن بوہر شامل ہیں۔ منتخب ٹیمیں آئندہ ماہ اگست میں ناران میں نیشنل مینز تھروبال چمپئن شپ اور فیصل آباد میں نیشنل ویمنز تھروبال چمپئن شپ حصہ لیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سلیکشن کمیٹی مقبول آرائیں نے کہا کہ ٹرائلز میں مرد اور خواتین ٹیموں کے لئے پندرہ، پندرہ کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا اور ان کھلاڑیوں کو ایک ہفتہ تک تربیتی کیمپ میں تربیت دی جائے گی اور فائنل ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان 2 اگست کو کیا جائے گا، 3 اگست کو کھلاڑی کراچی سے ناران کے لئے رووانہ ہونگے۔
وقت اشاعت : 25/07/2021 - 14:50:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :