اسپین ،حادثے کا شکار 14سالہ رائیڈر زندگی کی بازی ہار گیا

پیر 26 جولائی 2021 22:53

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) اسپین کے 14سالہ موٹر بائیک رائیڈر ، ہیوگو ملان ، الکینز میں ہونے والی ریس میں حادثے کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

ہیوگو ملان الکینز اسپین میں ہونے والی ایک ریس میں شریک تھے ، ریس کے دوران ان کی موٹر بائیک کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔حادثے کے فورا بعد انہیں آئر لفٹ سے ہاسپٹل پہنچایا گیا تاہم وہ ٹریٹمنٹ سے پہلے ہی انتقال کرگئے۔ان کے رائیڈنگ اسکول کونا ڈی کیمپنز نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہیوگو ملان کی ہنستی مسکراتی شخصیت اور پروفیشنلزم ہمیشہ یاد رکھاجائیگا۔
وقت اشاعت : 26/07/2021 - 22:53:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :