اولمپکس،100 سالہ کوششوں کے بعد فلپائن کو پہلا گولڈ میڈل مل گیا

فلپائن کی فضائیہ میں خدمات سرانجام دینے والی ڈیاز نے پوڈیم پر جانے سے قبل اپنے کوچز کے ساتھ اپنی تاریخی فتح کا جشن منایا

منگل 27 جولائی 2021 18:58

اولمپکس،100 سالہ کوششوں کے بعد فلپائن کو پہلا گولڈ میڈل مل گیا
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) ٹوکیو میں ہونے والے کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلوں اولمپکس 2020 میں ویٹ لفٹر ہائیڈائلن ڈیاز نے فلپائن کے لیے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن گزشتہ 100 برسوں سے پوڈیم پر جیت کے لیے کوششیں کررہا تھا، فلپائن نے 1924 میں ہونے والے کھیلوں کیلئے اپنا پہلا وفد پیرس بھیجا تھا۔

(جاری ہے)

ڈیاز نے وویمن ویٹ لفٹنگ کے 55 ویں کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا اوراس دوران انہوں نے 2 کامیاب لفٹوں میں 224 کلوگرام مجموعی وزن اٹھاکر اولمپک ریکارڈ بھی قائم کیا۔گولڈ میڈل کونٹیسٹ میں ہائیڈائلن ڈیاز کا مقابلہ عالمی ریکارڈ رکھنے والی چین کی لائیو کیون سے تھا۔فلپائن کی فضائیہ میں خدمات سرانجام دینے والی ڈیاز نے پوڈیم پر جانے سے قبل اپنے کوچز کے ساتھ اپنی تاریخی فتح کا جشن منایا۔فلپائن کے لیے تاریخی فتح قائم کرنے والی ڈیاز کا کہنا ہے کہ میں نے اس جیت کے لیے بہت سی قربانیاں دیں،کئی ماہ اور سالوں اپنے والدین سے دور رہی اور خطرناک تربیت لی لیکن خدا نے فیصلہ کرلیا تھا۔
وقت اشاعت : 27/07/2021 - 18:58:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :