ڈیبیو میچ میں کرس گیل کی وکٹ لینے پر فخر محسوس کررہا ہوں ، وسیم جونیئر

انٹر نیشنل کرکٹ میں کھیلنا بہت فرق ہے، میں نے بہت انجوائے کیا ہے، انٹر نیشنل کرکٹ کھیلنے کا اپنا مزہ ہے، گفتگو

جمعرات 29 جولائی 2021 18:09

ڈیبیو میچ میں کرس گیل کی وکٹ لینے پر فخر محسوس کررہا ہوں ، وسیم جونیئر
گیانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ڈیبیو کرنے والے قومی کرکٹر محمد وسیم جونئیر نے کہا ہے کہ وہ ڈیبیو میچ میں کرس گیل کی وکٹ لینے پر فخر محسوس کررہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم جونئیر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین کی وکٹ لینا بڑی بات ہے، میں نے اس وکٹ کے لیے پلان کیا ہوا تھا جبکہ اسپیڈ میں تبدیلی لائی گئی۔

محمد وسیم جونئیر نے کہا کہ ہم بد قسمت رہے کہ میچ مکمل نہیں ہوسکا، بابر اعظم نے یہی کہا تھا لائن اینڈ لینتھ پر بولنگ کرنا ہے اور انجوائے کرنا ہے۔اٴْنہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک میں کھیلتا آیا ہوں لیکن انٹر نیشنل کرکٹ میں کھیلنا بہت فرق ہے، میں نے بہت انجوائے کیا ہے، انٹر نیشنل کرکٹ کھیلنے کا اپنا مزہ ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کرکٹر عثمان قادر نے کہا کہ محمد وسیم اور ان کی فیملی کے لیے یہ بڑا قابل فخر لمحہ ہے، محمد وسیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بڑی عمدہ بولنگ کی ہے۔

عثمان قادر نے کہا کہ ڈیبیو پر کرس گیل کی وکٹ لینا بڑی بات ہے جنہوں نے سب سے زیادہ رنز کیے ہوئے ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ اس فارم کو آگے برقرار رکھیں گے۔انہوںنے کہاکہ پچ سے ٹرن مل رہا تھا، مینجمنٹ نے یہی کہا تھا کہ رنز روکنے ہیں، پلان کے مطابق بولنگ کی۔عثمان قادر نے یہ بھی کہا کہ ویسٹ انڈین پلئیرز چوکے چھکے ہی مارتے ہیں، اس لیے اس کے مطابق پلان کیا۔قومی کرکٹر کا مزید کہا نتھا کہ میچ مکمل نہیں ہوا لیکن بولرز کو اس میچ سے بہت اعتماد ملا ہے۔
وقت اشاعت : 29/07/2021 - 18:09:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :