اعظم خان ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی

جارح مزاج بلے باز دوسرے اور تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شرکت نہیں کریں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 31 جولائی 2021 11:18

اعظم خان ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 31 جولائی 2021ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین 22 سالہ اعظم خان ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں جس کے بعد اب وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا اور تیسرا ٹی ٹونٹی میچ نہیں کھیل پائیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز نے اعظم خان کو 24 گھنٹوں کیلئے ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، پیر کو انجری کا جائزہ لیا جائے گا ، جس کے بعد سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ان کی دستیابی کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

اعظم خان نے اسی مہینے کے آغاز میں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کیا تھا ، پتا چلا ہے کہ اعظم خان کو گیند فاسٹ باولر کی لگی ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار میچزکی سیریز کا دوسرا میچ آج ، تیسرا یکم اور چوتھا میچ تین اگست کو کھیلا جائے گا ۔ اس سے قبل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا ۔                                                                                                      
وقت اشاعت : 31/07/2021 - 11:18:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :