قومی نیٹ بال کوچنگ اینڈ ریفریز کورس 8 ستمبر سے کلام شروع ہوگا

کورس میں شرکت کے لئے میرٹ کی بنیاد پر سلیکشن کی جائے گی، رجسٹریشن یکم اگست سے آن لائن شروع ہوگی

ہفتہ 31 جولائی 2021 12:59

قومی نیٹ بال کوچنگ اینڈ ریفریز کورس 8 ستمبر سے کلام شروع ہوگا
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبرپختونخوا نیٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے قومی نیٹ بال کوچنگ اینڈ ریفریز کورس روواں ماہ 8 ستمبر سے کلام میں شروع ہوگا۔ گذشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ کورس کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور کورس میں 25 سیٹیں رکھی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

کورس میں ملک بھر سے شرکت کی خواہش رکھنے والے مرد اور خواتین نیٹ بال کے کھلاڑی، کوچز، ریفریز اور سکول ٹیچرز آن لائن اپنی رجسٹریشن کوائف کے ساتھ کرواسکتے ہیں یہ رجسٹریشن یکم اگست سے آن لائن شروع ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ کورس میں شرکت کے لئے میرٹ کی بنیاد پر سلیکشن کی جائے گی۔ کورس کے شرکاء کو نیٹ بال کے جدید قوانین اور ٹیکنیک کے بارے میں لیکچرز دینے کے ساتھ، ساتھ پریکٹس میچز کے دوران تربیت بھی دی جائے گی۔ یہ کورس 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اور کورس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔
وقت اشاعت : 31/07/2021 - 12:59:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :