آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ 8 اگست سے شروع ہوگا

اتوار 1 اگست 2021 12:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2021ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ 8 اگست سے لیڑر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز اور ڈبلز، ایمچور، ڈیف، انٹریونیوسٹی، انٹر میڈیکل کالجز اور انڈر 16 کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے سیمی کے سیمی فائنل مقابلے 13 اگست کو جبکہ فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے،ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے
وقت اشاعت : 01/08/2021 - 12:40:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :