سپورٹس بورڈ پنجاب نے کورونا وائرس کے باعث جشن آزادی سپورٹس ایونٹس محدود کردیئے،ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ

جشن آزادی ایونٹس 6سے 21اگست تک ہوں گے،6اور7اگست کو آرچری چیمپئن شپ(مردوخواتین) سپورٹس سٹیڈیم بھوربن مری میں ہوگی کھلاڑیوں کی حفاظت کیلئے ایونٹس محدود کئے ، ایونٹس میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا،سپورٹس ایونٹس سے کھلاڑیوں میں قومی جذبہ پیدا ہوگا

بدھ 4 اگست 2021 00:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے حکومتی ہدایت پرکورونا وائرس کے باعث جشن آزادی سپورٹس ایونٹس محدود کردیئے ،6اور7اگست کو آرچری چیمپئن شپ(مردوخواتین) سپورٹس سٹیڈیم بھوربن مری میں ہوگی،70میٹرکے انفرادی اور 30میٹر کے ٹیم ایونٹ کے مقابلے ہوں گے،پنجاب کے 9ڈویژن کے کھلاڑی چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے،سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن آزادی ایونٹس 6سے 21اگست تک ہوں گے، 9اگست کوجمناسٹک (مردوخواتین)کے مقابلے جمنازیم ہال کے باہر ہوں گے،13اگست کو سائیکلنگ (مرد وخواتین) کے مقابلے سائیکلنگ ویلوڈروم میں ہوں گے،14اگست کو فٹ بال اور ہاکی(مرد وخواتین ) کے مقابلے پنجاب سٹیڈیم اور نیشنل ہاکی سٹیڈیم اور منی ہاکی سٹیڈیم میں ہونگے،21اگست کو پینٹا تھلون (مردوخواتین ) کے مقابلے پنجاب سٹیڈیم میں ہوں گے،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے مزیدکہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کھلاڑیوں کی حفاظت کیلئے سپورٹس ایونٹس محدود کئے ہیں،سپورٹس ایونٹس میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا،جشن آزادی سپورٹس ایونٹس سے کھلاڑیوں میں قومی جذبہ اجاگر ہوگا۔

وقت اشاعت : 04/08/2021 - 00:27:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :