شمالی وزیر ستان کے متاثرین کی امداد کیلئے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ آج اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا

بدھ 23 جولائی 2014 19:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) شمالی وزیر ستان کے متاثرین کی امداد کیلئے فنڈز ریزنگ مہم کے تحت ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ آج ( جمعرات ) اقبال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے شمالی وزیر ستان کے متاثرین کی امداد کیلئے فنڈز ریزنگ مہم کے سلسلے میں ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ آج جمعرا ت کو اقبال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ،میچ کے سلسلہ میں تمام انتظامات کوحتمی شکل دیدی گی، تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں ۔

ڈی او سپورٹس طارق نذیرنے بتایا کہ ٹکٹ کی فروخت کے لئے اقبال سٹیڈیم کے باہر اور دیگر مختلف مقامات پر یوتھ بھی قائم کئے جائیں گے ۔ ٹی ٹونٹی میچ کے لئے 50 اور 100 روپے مالیت کی ٹکٹوں کی فروخت کے لئے مختلف مقامات پر 9 بوتھس قائم کر دیئے ہیں جہاں سے شائقین ٹکٹ خرید کر اقبال سٹیڈیم میں میچ سے لطف اندوز ہو سکیں گے ۔

(جاری ہے)

ڈی او سپورٹس طارق نذیر کے مطابق یہ بوتھ میرٹ سویٹس بلال روڈ نزد اقبال سٹیڈیم ‘فائیو سٹار شو روم بلال روڈ ‘ فن لینڈ گیٹ اقبال سٹیڈیم ‘عقبی جانب سندباد نزد اقبال سٹیڈیم ‘ ریاض شاہد چوک اسلام نگر ‘ یوفون فرنچائز مین روڈ گورونانک پور ‘ یوفون فرنچائزڈی گراؤنڈ پیپلزکالونی‘ یوفون فرنچائز صدر بازار غلام محمد آباد اور خواتین کے لئے لال قلعہ نزد اقبال سٹیڈیم شامل ہیں ۔

ڈی او سپورٹس نے بتایا کہ ان بوتھس پر وافر مقدار میں ٹی ٹونٹی میچ کی ٹکٹیں دستیاب ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پچاس روپے مالیت والی ٹکٹ کے حامل شائقین جنرل گیٹس سے داخل ہو سکیں گے جبکہ 100 روپے مالیت کی ٹکٹ رکھنے والے گیٹ نمبر 2 اور8 اور خواتین شائقین کے لئے گیٹ نمبر 2 سے داخلہ ہو گا ۔

وقت اشاعت : 23/07/2014 - 19:59:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :