ٹینس کی تازہ ترین رینکنگ میں سربیا کے نوویک جوکووچ ،عورتوں میں امریکہ کی سرینا ولیمز بدستور پہلے نمبر پر براجمان

بدھ 23 جولائی 2014 19:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) ٹینس کی تازہ ترین رینکنگ میں مردوں میں سربیا کے نوویک جوکووچ اورعورتوں میں امریکہ کی سرینا ولیمز میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ رافیل نڈال اور راجر فیڈرر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ ٹینس کی نئی رینکنگ میں عالمی نمبر ایک سربیاکے نوویک جوکووچ 13130 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

سپین کے رافیل نڈال 12670 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، سوئٹزرلینڈ کے راجرفیڈرر 6070 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، سوئٹزرلینڈ کے ہی سٹانسلاس واورینکا چوتھے، جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈچ پانچویں نمبر پر ہیں۔ سپین کے ڈیوڈ فیرر ایک درجے ترقی پا کر ساتویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔ کینیڈا کے میلوز راؤنک چھٹے سے ساتویں نمبر پر آ گئے۔ جان مارٹن ڈیل پوٹرو آٹھویں، گریگور نویں اور اینڈی مرے دسویں نمبر پر برقرار ہیں۔

جبکہ ویمنز رینکنگ میں سرینا ولیمز بدستور سرفہرست ہیں۔ چین کی لینا دوسرے، رومانیہ کی سیمونا ہالپ تیسرے، جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا چوتھے، پولینڈ کی آگنیسکا راڈونسکا پانچویں، روس کی ماریا شرا پووا چھٹے، یوجینی ساتویں، کربر آٹھویں، جلینا نویں اور آزارینکا دسویں نمبر پر ہیں۔

وقت اشاعت : 23/07/2014 - 19:59:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :