آئی ڈی پیز کی فنڈ ریزنگ مہم کے سلسلہ میں تیسرا ٹی 20میچ آج فیصل آباد میں ہوگا

بدھ 23 جولائی 2014 20:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء ) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام آئی ڈی پیز کیلئے فنڈ ریزنگ مہم کے سلسلہ میں تیسرا ٹی 20کرکٹ میچ آج (جمعرات )پاکستان اے اور فیصل آباد الیون کے درمیان اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میچ رات ساڑھے دس بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیموں میں کرکٹ کے سٹار کھلاڑی بھی حصہ لیں گے جن میں مصباح الحق، محمد حفیظ اور سعید اجمل شامل ہیں، میچ کے مہمان خصوصی پاک فوج کے شہداء کے ورثاء ہوں گے، اس کے علاوہ صوبائی وزیر قانون، کھیل اور تعلیم رانا مشہود احمد خان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور خصوصی طور پر شرکت کریں گے، میچ کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، میچ تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں، میچ سے حاصل ہونیوالی آمدن آئی ڈی پیز کو دی جائے گی، میچ کے حوالے سے شائقین میں بہت جوش و خروش پایا جارہاہے۔

آئی ڈی پیز کی فنڈز ریزنگ مہم کے سلسلہ میں ٹی 20 میچز کی سیریز کا آخری میچ 26جولائی کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جس کی بھرپور تیاریاں کی جارہی ہیں۔

وقت اشاعت : 23/07/2014 - 20:03:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :