پاکستانی امپائر احسن رضا کی والدہ رضائے الہی سے انتقال کرگئیں

پی سی بی کی تعزیت، احسن رضا مظفرآباد سے لاہور روانہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 12 اگست 2021 14:43

پاکستانی امپائر احسن رضا کی والدہ رضائے الہی سے انتقال کرگئیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 اگست 2021ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر احسن رضا کی والدہ قضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔ احسن رضا ان دنوں کشمیر پریمیئر لیگ میں بطور امپائر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے تاہم والدہ کی وفات کی اطلاع کے بعد وہ مظفرآباد سے لاہور اپنے گھر روانہ ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

47 سالہ احسن رضا کی والدہ کو بدھ کو لاہور میں سپر دخاک کردیا گیا۔

احسن رضا اب تک 2 ٹیسٹ، 37 ون ڈے اور 52 ٹی ٹونٹی میچز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ پی سی بی اور کشمیر پریمیئر لیگ کی انتظامیہ نے احسن رضا سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو کے پی ایل کے میچوں میں امپائرز نے اپنے بازووٴں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔                                                                                                                                  
وقت اشاعت : 12/08/2021 - 14:43:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :