ورلڈ یوتھ ریسلنگ چیمپئن شپ ،مصری ریسلر نے اسرائیلی حریف کو عبرتناک شکست دیدی

عماد اشرف نے ڈیوڈ زیتومیرسکی کو 16 ویں راؤنڈ میں 0-5 پوائنٹس سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 23 اگست 2021 14:19

ورلڈ یوتھ ریسلنگ چیمپئن شپ ،مصری ریسلر نے اسرائیلی حریف کو عبرتناک شکست دیدی
اوفا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 اگست 2021ء ) روس کے شہر ’اوفا‘ میں ہونے والے ریسلنگ کے مقابلے میں مصری ریسلر عماد اشرف نے ہارتے ہارتے بازی جیت لی۔ مصری پہلوان عماد اشرف کا 7 منٹ کے میچ میں مکمل کنٹرول رہا۔ اس نے ورلڈ یوتھ ریسلنگ چیمپئن شپ کے 16 ویں راؤنڈ میں اپنے اسرائیلی حریف ڈیوڈ زیتومیرسکی کے خلاف بھرپورمقابلہ کیا۔ ریسلنگ چیمپئن شپ 17 سے 24 اگست تک جاری رہے گی۔

میچ کے اختتام پر مصری پہلوان نے اپنے اسرائیلی حریف کو 5-0 پوائنٹس سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی ۔ مقابلے میں 77 کلو گرام وزن کیٹیگری میں کوارٹر فائنل میں وہ اپنے عروج پر پہنچا جس میں عماد اشرف کا مقابلہ اسرائیلی ریسلر سے ہوا۔ کھیل سے قبل مصری ٹیم کے کھلاڑی کی پوزیشن کے بارے بارے میں ابہام تھا کہ آیا وہ کھیلے گا یا دست بردار ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

عماد اشرف کو ریسلنگ میں داخل ہونے پر مجبور کیا گیا۔ اسے یقین تھا کہ نتیجہ اس کے حق میں ہوگا۔ اسے انٹرنیشنل فیڈریشن آف دی گیم کی جانب سے معطلی کے علاوہ 20 ہزار سوئس فرانک جرمانے سے بچنے کے لیے اسرائیلی ریسلر سے مقابلہ کرنا تھا ورنہ اسے جرمانہ یا معطلی کا سامنا کرنا پڑسکتا تھا۔ خیال رہے کہ عام طور پر کھیلوں کے عالمی مقابلوں میں عرب کھلاڑی اسرائیل کا بائیکاٹ کر دیتے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/08/2021 - 14:19:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :