بھارت نے آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے ہرا کر اے ٹیم ون ڈے سیریز جیت لی

ہفتہ 2 اگست 2014 19:03

ڈارون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) بھارت نے آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر اے ٹیم ون ڈے سیریز جیت لی۔ فیصلہ کن معرکے میں بھارتی اے ٹیم نے آسٹریلیا اے کی طرف سے دیا گیا 275 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کیدار جادیو، منوج تیواری اور رشی دھون نے نصف سنچریاں سکور کیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی قائد کیمرون وائٹ کی 137 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔

وقت اشاعت : 02/08/2014 - 19:03:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :