عثمان کلب نے سول کلب کو 41کے مقابلے میں 55باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی

جمعرات 26 اگست 2021 19:34

عثمان کلب نے سول کلب کو 41کے مقابلے میں 55باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2021ء) انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری "یوم آزادی SSBکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2021؁ء -"کا شاندار معرکہ جاری کھیلے گئے اہم میچ میں عثمان باسکٹ بال کلب نے مد مقابل سول باسکٹ بال کلب کو 41کے مقابلے میں 55باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے کپتان محمد حسن اقبال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھری پوائنٹرز کی مدد سے 18، فیضان شیخ 13،عثمان خواجہ اور محمد دانیال مروت نے 10,10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے محمد حارث 12،محمد رافع 10اور طلال احمد نے 9باسکٹ پوائنٹس اسکور کئے کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض عامر شریف ،زاہد ملک اور ظفر اقبال نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،طارق حسین ،نعیم احمد اور ممتاز احمد تھے ۔

(جاری ہے)

میچ سے قبل KBBAکے صدر حاجی غلام محمد خان سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پرغلام محمد خان نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے کھلاڑی خوش نصیب ہیں کہ انہیں ایک اسپورٹس مین وزیر اعلیٰ ملا ہے انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے محکمہ سندھ اسپورٹس بورڈ صوبے میں کھیلوں کی ترقی کے لئے بے مثال کردار ادا کررہا ہے ہم کھیل اور کھلاڑیوں کی بھر پور سرپرستی پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ممنون و مشکور ہیں اس موقع پر KBBAکے صدر غلام محمد خان نے عثمان کلب کے تمام کھلاڑیوں کو مکمل کٹس کا تحفہ دیا اور اعلان کیا کہ اس کورٹ پر کھیلنے والے ایک کلب کو ہر ماہ مکمل کٹس کا تحفہ میری جانب سے دیا جائیگا ۔
وقت اشاعت : 26/08/2021 - 19:34:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :