پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے دوسری ساوتھ ایشین مینز نیٹ بال چمپئن شپ 2014 کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا

پیر 4 اگست 2014 20:18

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے دوسری ساوتھ ایشین مینز نیٹ بال چمپئن شپ 2014 کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا، دوسری ساوتھ ایشین مینز نیٹ بال چمپئنشپ 2014 نئے شیڈول کے مطابق22اکتوبر کو شروع ہوگی اور 25 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مد ثر آرائیں کے مطابق دوسری ساوتھ ایشین مینز نیٹ بال چمپئنشپ اسلام آباد میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 22اکتوبر کو شروع ہوگی اور 25 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

یہ چمپئنشپ پہلے 23سے 26 جون منعقد ہونا تھی مگر بروقت این او سی موصول نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑی۔ اس چمپئنشپ میں شرکت کے لئے بھارت، سری لنکا، مالدیپ، نیپال اور بنگلہ دیش کی فیڈریشینز کودعوت نامے ارسال کر دئیے گئے ہیں جسکی کنفرمیشن کی آخری تاریخ 8 اگست 2014 مقرر کی گئی ہے۔پاکستان نیٹ بال ٹیم کے تربیتی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 04/08/2014 - 20:18:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :