یوم آزادی سندھ اسپورٹس بورڈ کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ ،ڈاؤ کلب کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

ہفتہ 28 اگست 2021 00:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2021ء) یوم آزادی ایس ایس بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2021؁ء اختتامی مراحل میں داخل ،فردوس اتحاد اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے اشتراک سے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری "یوم آزادی SSBکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ "کوارٹر فائنل معرکہ میں ڈائو باسکٹ بال کلب نے مد مقابل کراچی بلز باسکٹ بال کلب کو 38کے مقابلے میں 49باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرگئی،فاتح ڈائو کلب کی جانب سے شہریار ناصر نے 4تھری پوائنٹرز کی مدد سے 18،محمد آصف نے 3تھری پوائنٹرز کی مدد سے 17اور صبیح اظہر نے 10جبکہ رنر اپ بلز کلب کی جانب سے معید عامر 12،صمد رضوی اور مجتبیٰ خان نے 10,10باسکٹ پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض انجینئر زین العابدین ،عامر شریف اور یوسف خان نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،نعیم احمد ،راج کمار لکھوانی اور مائیکل ٹرنر تھے ۔

(جاری ہے)

میچ سے قبل سابق معروف باسکٹ بال پلیئر زاہد ملک سے دونوں ٹیموں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر منتظم ٹورنامنٹ غلام محمد خان ،طارق حسین، اشرف یحییٰ اور دیگر موجود تھے۔
وقت اشاعت : 28/08/2021 - 00:11:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :