پی سی بی کے انتخابات ایک ماہ میں ہو جائینگے، نجم سیٹھی، شہریار خان میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائیگا، ریاض حسین پیرزادہ

پیر 4 اگست 2014 22:20

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخابات ایک ماہ میں ہو جائیں گے، نجم سیٹھی اور شہریار خان میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران آسیہ ناز تنولی کے سوال کے جواب میں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم 12 سے 14 ستمبر 2014ء تک بنکاک میں ایشین اوشیانک ڈیوس کپ گروپ کا فائنل تھائی لینڈ کیخلاف کھیلے گی۔

اس ضمن میں 20 روزہ تربیتی کیمپ منعقد کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کیلئے انتخابات ایک ماہ میں ہو جائیں گے۔ جسٹس سائر علی کو الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ شہریار خان اور نجم سیٹھی کے درمیان اس کیلئے مقابلہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ مقامی سطح پر ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ باہر سے لوگوں کو لانے کی بجائے مقامی سطح پر ذمہ داریاں سونپی جانی چاہئیں۔

وقت اشاعت : 04/08/2014 - 22:20:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :