ٹاپ سیڈڈ ایشلی بارٹی،کیرولینا پالیسکووا اور بیانکا اینڈرسکیویو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز میں پیش قدمی جاری ، تیسرے رائونڈ میں داخل

جمعہ 3 ستمبر 2021 12:18

ٹاپ سیڈڈ ایشلی بارٹی،کیرولینا پالیسکووا اور بیانکا اینڈرسکیویو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز  میں پیش قدمی جاری ، تیسرے رائونڈ میں  داخل
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2021ء) آسٹریلیا کی نامور  ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ایشلی بارٹی ، جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکووا اور  کینیڈا کی بیانکا اینڈرسکیو اپنی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے  یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے  رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔

ویمنز  سنگلز مقابلوں کے دوسرے  رائونڈ میں آسٹریلین ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈڈ ایشلی بارٹی نے  انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈنمارک کی حریف کھلاڑی کلارا ٹاسن کو   سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، ان کی فتح کا سکور 1-6  اور 5-7 تھا۔

(جاری ہے)

تیسرے رائونڈ میں ٹاپ سیڈڈ کو مقابلہ امریکی ٹینس کھلاڑی شیلبے راجرز سے ہوگا۔

جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکووا نے بھی دوسرا مرحلہ عبور کر لیا ۔ انہوں نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد میزبان حریف کھلاڑی امانڈا انیسیمووا کو 5-7، 7-6(7-5) اور 6-7(7-9)سے ہرا کر تیسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔ دوسرے رائونڈ کے دیگر مقابلوں میں امریکا کی شیلبے راجرز،سوئٹزرلینڈ کی بلیندابنکک،امریکا کی جسیکا پیگولا، روس کی اناستاسیا پائولیچنکووا ،جمہوریہ چیک کی پیٹراکویٹووا اور یونان کی ماریا سکاری نے کامیابی حاصل کر کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 03/09/2021 - 12:18:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :