پشاور فٹبال لیگ ڈی جی سپورٹس ٹیم نے جیت لی

کمشنر پشاور ریاض محسود نے انعامات تقسیم کئے

Amjad Ali khan امجد علی خان منگل 7 ستمبر 2021 11:20

پشاور فٹبال لیگ ڈی جی سپورٹس ٹیم نے جیت لی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 ستمبر2021ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا کی ٹیم نے پشاور کے طہماس فٹبال سٹیڈیم میں جاری پشاور فٹبال لیگ جیت لی گزشتہ روز فائنل کے موقع پر کمشنر پشاور ریاض محسود مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ سینیٹر ملک ہدایتڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا اسفندیار خان خٹک آر ایس او پشاور جمشید بلوچآر ایس او ڈیرہ انور کمال برکی ڈی ایس او پشاور تحسین اللہ خان بینک آف خیبرکے ایم ڈی محمد علی گلفراز ایڈمنسٹریٹر ارشاد خان اور چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی وچیف ایگزیکٹیو یوتھ گلیم ویلفیئر آرگنائزیشن گل حیدر ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ سپورٹس بورڈ سلیم رضا ایڈمنسٹریٹر جعفر شاہ شاہ فیصل سمیت دیگر شخصیات موجود تھیںگزشتہ روز فائنل ڈی جی سپورٹس اور ڈی سی چارسدہ کی ٹیموں کے درمیان ہوا جس میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا اور مقررہ وقت تک میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا جس کے بعد پنلٹی ککس دی گئیں جس میں ڈی جی سپورٹس کی ٹیم نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی ڈی جی سپورٹس کی ٹیم کی جانب سے سہیل خان کبیر خان اور ریاض نے گول سکور کئے جبکہ ڈی سی چارسدہ کی جانب سے واحد گول ندیم نے سکور کیا اس سے قبل سیمی فائنل میںڈی سی چارسدہ کی ٹیم نے افغان ٹی وی کے خلاف 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ڈی جی سپورٹس کی ٹیم نے کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

وقت اشاعت : 07/09/2021 - 11:20:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :