ایشین مینز سنوکر چمپئن شپ اتوار سے شروع ہو گی

ہفتہ 11 ستمبر 2021 18:10

ایشین مینز سنوکر چمپئن شپ اتوار سے شروع ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2021ء) 36 ویں ایشین مینز سنوکر چمپئن شپ (کل)اتوار سے دوحہ، قطر میں شروع ہو گی ۔ چمپئن شپ میں دو کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے جن میں بابر مسیح اور حارث طاہر شامل ہیں، ان کے ہمراہ نوید کپاڈیہ بطور آفیشل ریفری ہونگے، 36 ویں ایشین سنوکرچمپئن شپ 12سے 16 ستمبر تک دوحہ قطر میں کھیلی جائیگی جس میں ایشیائی ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے اور اس کے علاوہ یہ کھلاڑی آئی بی ایس ایف قطر سکس ریڈ سنوکر ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

یہ ایونٹ 17 سے 21 ستمبر تک دوحہ قطر کھیلا جائے گا جس دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے۔
وقت اشاعت : 11/09/2021 - 18:10:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :