کراچی گوادر سائیکل ریس وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر ملتوی

ہفتہ 9 اگست 2014 21:49

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء) 10اگست سے شروع ہونے والی 700 کلو میٹر طویل جشن آزادی پاکستان کراچی گوادر سائیکل ریس 2014 وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر سائیکلسٹوں اور منتظمین کی جان ومال کی حفاظت کی خاطر ملتوی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ملکی حالات کے تناظر میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری کی صورت میں دنیا کی اس سب سے بڑی خطرناک پہاڑی سلسلوں کی سائیکل ریس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا ۔یہ بات ریس کے چیف آرگنائزر ملک کلیم احمد اعوان نے آج آرگنائزنگ کمیٹی کے ایک ہنگامی اجلاس میں بتائی۔

وقت اشاعت : 09/08/2014 - 21:49:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :