گال ٹیسٹ ، کمارسنگا کارا نے ٹیسٹ کیریئرکی10ویں ڈبل سنچری بنالی

ہفتہ 9 اگست 2014 22:17

گال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اگست۔2014ء) سری لنکن بیٹسمین کمارسنگا کارا نے ٹیسٹ کیریئرکی10ویں ڈبل سنچری بنالی،سنگاکارا ڈبل سنچری بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں دوسرے نمبرپرآگئے ہیں۔

(جاری ہے)

سر ڈان بریڈمین 12 ڈبل سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبرپرہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے برائن لارا 9 ڈبل سنچریاں بناکرتیسرے جبکہ انگلینڈ کے والی ہیمنڈز اورسری لنکا کے مہیلا جے وردنے 7،7 ڈبل سنچریوں کے ساتھ چوتھے نمبر پرہیں۔ماضی کے پاکستانی مایہ ناز بیٹسمین جاوید میاں داد 6 ڈبل سنچریوں کے ساتھ پانچویں نمبر پرہیں۔

وقت اشاعت : 09/08/2014 - 22:17:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :