ساؤتھ ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 27 اگست سے اسلام آباد میں شروع ہوگی،20 سے 26 اگست تک کھلاڑیوں کا کوچنگ کیمپ ہوگا چیمپئن شپ 27 سے 29 اگست تک کھیلی جائیگی

اتوار 10 اگست 2014 12:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اگست۔2014ء) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام ساؤتھ ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 27 اگست سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

جس میں پانچ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان پاکستان سمیت بھارت، مالدیپ، بھوٹان، نیپال اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ غیرملکی ٹیموں کے کھلاڑی 19 اگست کو پاکستان پہنچیں گے۔ 20 سے 26 اگست تک ان کھلاڑیوں کا کوچنگ کیمپ ہوگا چیمپئن شپ 27 سے 29 اگست تک کھیلی جائے گی۔

وقت اشاعت : 10/08/2014 - 12:20:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :