ثقلین مشتاق کے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھارہا ہوں : عثمان قادر

میں ، شاداب خان اور زاہد محمود نیوزی لینڈ سیریز کے لیے ثقلین مشتاق کے ساتھ سخت تربیت کر رہے ہیں: لیگ سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 14 ستمبر 2021 14:21

ثقلین مشتاق کے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھارہا ہوں : عثمان قادر
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 ستمبر 2021ء ) لیگ سپنر عثمان قادر اپنے وقت کے عظیم سپنرز میں سے ایک پاکستانی ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق سے ہر ممکن سیکھنے کے لیے پرعزم ہیں جتنا ہو سکے حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عثمان قادر نے کہا کہ ثقلین کی ڈریسنگ روم میں موجودگی سپنرز کے لیے ان سے سپن بائولنگ کا فن سیکھنے کا موقع ہے۔

عثمان قادر نے کہا کہ میں کوشش کر رہا ہوں کہ ڈریسنگ روم میں ثقلین کی موجودگی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاؤں، میں ، شاداب خان اور زاہد محمود اپنے لیے منصوبے بنا رہے ہیں اور سیریز کے لیے ثقلین مشتاق کے ساتھ سخت تربیت کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ عثمان قادر جہاں اور جب ضرورت پڑے کی بنیاد پر کپتان بابراعظم سے مدد لینے کی کوشش بھی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ بابراعظم کے قریب رہنے اور اس سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں، وہ ایک اچھا کرکٹر ہے اور اس کا تجربہ قابل قدر ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بارے میں بات کرتے ہوئے عثمان قادر نے کہا کہ ٹیم ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کے لیے پراعتماد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری تیاریاں زوروں پر ہیں، ہم ایک اچھی سیریز کھیلنے کا ہدف رکھتے ہیں اور ہوم کنڈیشنز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔
وقت اشاعت : 14/09/2021 - 14:21:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :