بین الصوبائی اتھلیٹکس یوتھ ٹورنامنٹ میں پنجاب کا دستہ شرکت کریگا،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ

ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے پنجاب کی ٹیموں کے انتخاب کیلئے ٹرائل 18ستمبر کو پنجاب سٹیڈیم میں ہونگے جس میں پنجاب کی 9ڈویژنز کے کھلاڑی حصہ لیں گے 9انڈر 17 بوائز اور انڈر 16 گرلز ٹرائلز دینگے، کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر ہو گا، کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ بھی لگایا جائیگا،ٹورنامنٹ27سے 29ستمبر تک پشاور میں ہوگا

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ 27سے 29ستمبر تک پشاور میں ہونے والے بین الصوبائی اتھلیٹکس یوتھ ٹورنامنٹ میں پنجاب کادستہ شرکت کرے گا، ٹورنامنٹ میں ملک کے تمام صوبے اور یونٹ حصہ لیں گے، بدھ کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بین الصوبائی اتھلیٹکس یوتھ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئیپنجاب کی ٹیموں کے انتخاب کے لئے ٹرائلز 18ستمبر بروز ہفتہ کو پنجاب سٹیڈیم میں ہونگے جس میں پنجاب کے 9 ڈویژنز کے کھلاڑی حصہ لیں گے، انڈر 17 بوائز اور انڈر 16 گرلز ٹرائلز دیں گے، کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا جائے گا، ٹورنامنٹ میں 16بوائز اتھلیٹس اور دو آفیشلز جبکہ 16 گرلز اتھلیٹس اور دو آفیشلز شرکت کریں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے مزید کہا ہے کہ ٹرائلز میں منتخب ہونے والے کھلاڑیو ں کا ایک ہفتے کا تربیتی کیمپ بھی لگایا جائے گا جس میں کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے، تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات اور ٹریننگ دی جائے گی، انہوں نے کہا ہے کہ بین الصوبائی اتھلیٹکس یوتھ ٹورنامنٹ میں نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، پنجاب کے کھلاڑی اپنے صوبے کی نمائندگی کریں گے، ہمارے نوجوانو ںمیں بہت ٹیلنٹ ہے، امید ہے پنجاب کے کھلاڑی ٹورنامنٹ میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں بوائز ایونٹس100میٹر، 200میٹر، 400میٹر، 400میٹر ہرڈلز، 800میٹر، 110میٹر ہرڈلز، 4x100میٹر ریلے، 4x400میٹرریلے، لانگ جمپ، جیولن تھروشاٹ پٹ اور ڈسکس تھرو جبکہ گرلز ایونٹس میں 100میٹر،200میٹر، 400میٹر، 800میٹر، 100میٹر ہرڈلز، 4x100میٹر ریلے، لانگ جمپ، جیولن تھرو، شاپٹ اور ڈسکٹس تھرو کے مقابلے ہوں گی
وقت اشاعت : 17/09/2021 - 00:23:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :